عابد کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوئی:رابعہ نورین
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے شوہر عابد علی کی وفات کے بعد ڈپریشن کا سامنا کرنے سے متعلق کھل کر بات کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں رابعہ نورین نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ایک مشکل دور سے گزرنے کے بعد ذہنی صحت کی اہمیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ عابد علی کی وفات کے بعد میں شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔اداکارہ کے مطابق ڈپریشن ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جس میں انسان زندگی سے دلچسپی کھو دیتا ہے، میرے بہن بھائیوں نے اس مشکل وقت میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور مجھے ڈپریشن سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔