دل ٹوٹنے کے باعث کئی ماہ بے خوابی میں مبتلا رہی:کالکی کیکلاں
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے کہا ہے کہ ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی، اور اس بیماری نے انہیں کئی ماہ تک بیخوابی میں مبتلا رکھا۔
کالکی کا کہنا تھا کہ میں بالکل سو ہی نہیں پاتی تھی۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں دل ٹوٹنے کے بعد کئی مہینوں تک بے خوابی کا سامنا رہا، اور اس کیفیت نے یہ احساس دلایا کہ یہ سب کتنا نفسیاتی ہوتا ہے ۔ جن دنوں مجھے کام پر جانا ہوتا تھا، مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے میں نہیں جانتی کہ میں خواب میں ہوں یا جاگ رہی ہوں۔