شادی کی 19 ویں سالگرہ پر ایشوریا رائے کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

شادی کی 19 ویں سالگرہ پر ایشوریا رائے کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی و وڈ سپراسٹار ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی ایک بیٹی ارادھیا ہے ۔شادی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ابھیشیک اور ارادھیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جب کہ ایشوریا کے ہاتھ میں گلدستہ بھی دیکھا گیا۔ اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے اداکار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں۔تاہم متعدد بار ابھیشیک انہیں افواہیں قرار دے کر مسترد کرچکے تھے ۔ایشوریا کی اس پوسٹ پر دیویا دتہ اور کاجول سمیت متعدد فنکاروں نے کمنٹس کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں