پاکستانی ڈرامہ کے معیار میں کمی کی وجہ بھارت :یاسر حسین
کراچی (آئی این پی) اداکار، ہدایت کار اور میزبان یاسر حسین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ بھارت کو قرار دے دیا۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی ڈراموں کے درمیان سب سے بڑا فرق ناظرین کا ہے، جو مواد کے معیار کو متاثر کرتا ہے ، زیادہ تر بھارتی ناظرین کم معیاری مواد دیکھتے ہیں جبکہ پاکستانی ناظرین نسبتاً باشعور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت اعلیٰ تھا، لیکن جب یہ ڈرامے بھارت میں مقبول ہونا شروع ہوئے تو ان کے معیار میں کمی آنا شروع ہو گئی، ہمارے ڈرامہ میکرز نے بھارتی مارکیٹ کو مدِنظر رکھ کر مواد بنانا شروع کیا، جس کی وجہ سے کہانیوں اور معیار میں تبدیلی آئی۔