سفیان مقیم نے ایوارڈز مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کردئیے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے سپنر سفیان مقیم نے اپنا مین آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سفیان مقیم نے لکھا کہ الحمدللہ پی ایس ایل چیمپئن! میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کا ایوارڈ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے نام کرتا ہوں۔