پی ایس ایل،پلیئرز کو مختلف اعزازات سے نواز ا گیا

پی ایس ایل،پلیئرز کو مختلف اعزازات سے نواز ا گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انفرادی اعزازات سے نواز دیا گیا۔

ترجمان پی سی بی کیمطابق ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 588 رنز بنا کر بہترین بیٹر کا اعزاز حاصل کیا، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی۔پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بہترین آل راؤنڈر ٹھہرے ۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے سفیان مقیم کے نام رہا، جنہوں نے 22 وکٹیں حاصل کر کے بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور انہیں فضل محمود کیپ سے نوازا گیا۔کوشل مینڈس کو بہترین وکٹ کیپر جبکہ حیدرآباد کنگز مین کے حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ حیدرآباد کنگز مین کو سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں