طارق عزیز کی چھٹی برسی منائی گئی

 طارق عزیز کی چھٹی برسی منائی گئی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی چھٹی برسی گزشتہ روز منائی گئی۔

 طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو ہندوستان(برصغیر) کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا، انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ انہیں ان کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔حکومتِ پاکستان کی طرف سے طارق عزیز کو 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں