ناصر مدنی کا اپنے بیان سے یوٹرن مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

ناصر مدنی کا اپنے بیان سے یوٹرن  مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد مذہبی رہنما ناصر مدنی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے معافی مانگ لی۔

اپنے ایک بیان میں ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے متعلق اپنے سابقہ مؤقف پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے معذرت کا اظہار کیا ہے ۔ ناصر مدنی نے کہا کہ میں مومنہ اقبال اور ان کے اہلِ خانہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھی آپ سے معذرت خواہ ہیں، اگر میری کسی بات سے آپ کو ذاتی طور پر دکھ پہنچا ہو تو یہاں موجود ہم سب آپ سے معافی مانگتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں