سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کو بالی ووڈ کی بھی حمایت

 سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کو بالی ووڈ کی بھی حمایت

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کے معروف ماہرِ تعلیم سماجی کارکن سونم وانگچک کی جاری بھوک ہڑتال کو اب بالی ووڈ کی بڑی شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہونے لگی ہے۔

 اداکار ہریتک روشن اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے وانگچک کے حق میں کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے تعلیمی نظام میں شفافیت اور طلبا کے مستقبل سے متعلق سنگین خدشات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہریتک روشن نے اداکارہ لیزا رے کی جانب سے شیئر کی گئی سونم وانگچک کی ایک ویڈیو کو اپنی سوشل میڈیا سٹوری پر دوبارہ پوسٹ کیا اوراس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے اور انہوں نے فلم ‘سپر 30’ میں استاد کا کردار ادا کرتے ہوئے طلبا کی ذہنی مشکلات کو قریب سے سمجھا تھا۔ دوسری جانب اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سونم وانگچک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وانگچک وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں اور آج وہ ان بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو موجودہ نظام کی خامیوں سے متاثر ہوئے ہیں وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتیں اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا کسی بھی طرح ملک دشمنی نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...