ابتدائی دور میں شوٹنگ سے نکال دیا گیا تھا:امیتابھ بچن
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ میں کامیابی سے قبل اپنی جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان تلخ تجربات کا ذکر کیا ہے۔
ایک پروگرام میں بتایا کہ انہیں بارہا کہا جاتا تھا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور ان کا قد اتنا زیادہ ہے کہ وہ اداکار نہیں بن سکتے ،ایک مرتبہ وہ شوٹنگ کے لیے تاخیر سے پہنچا کہ ہدایت کار سیٹ کے باہر ان کا انتظار کررہے تھے ۔ جیسے ہی انہوں نے امیتابھ کو آتے دیکھا تو کہا کہ شوٹنگ پیک اپ ہوچکی ہے ۔ اداکار کے مطابق ہدایت کار نے انہیں وہاں سے چلے جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا، ’’یہاں سے نکل جاؤ۔‘‘
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments