55کروڑ 99 لاکھ کا قرضہ، زندگی کو پھربھی معمول پررکھا:سنی دیول
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکار سنی دیول نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور میں مالی مشکلات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم غدر 2 کی کامیابی سے قبل وہ تقریبا 55 کروڑ 99 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبے ہوئے تھے۔۔۔
مگر اتنے بڑے مالی دبا ؤکے باوجود انہوں نے اپنی خوشی کو متاثر نہیں ہونے دیا اور معمول کے مطابق زندگی گزارتے رہے۔ اداکار کے مطابق ان کی مالی مشکلات کی بڑی وجہ فلم سازی میں کی جانے والی سرمایہ کاری تھی۔ انہوں نے گھائل ونس اگین سمیت مختلف فلمی منصوبوں پر سرمایہ لگایا جس میں انہیں بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments