جاوید اخترفلم انڈسٹری میں انٹری کے بعد 6سال پریشان رہے

جاوید اخترفلم انڈسٹری میں انٹری  کے بعد 6سال پریشان رہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی سکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں انٹری کے بعد تقریباً 6 سال تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ابتدائی دنوں میں میں گمنام افراد کیلئے لکھنے سمیت مختلف کام کر کے گزارا کرتا تھا۔

جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ گریجویشن کے بعد ممبئی جا کر کسی بڑے ہدایت کار کے معاون کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ میری مختصر فہرست میں راج کپور اور گرو دت شامل تھے ۔ ممبئی پہنچنے کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہی گرو دت کا انتقال ہوگیا جبکہ راج کپور کے آر کے سٹوڈیو کو دیکھنے کا موقع بھی مجھے ممبئی آنے کے تقریبا 5 سال بعد ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...