موسیقی دل کے جذبات کو سروں میں ڈھالنے کا فن ہے :ملکہ نور
لاہور(این این آئی)گلوکار ملکہ نور نے کہا ہے کہ موسیقی محض آواز کا نام نہیں بلکہ یہ دل کے جذبات کو سروں میں ڈھالنے کا فن ہے ۔
اسی لئے حقیقی گلوکار وہی ہوتا ہے جو اپنے احساسات کو آواز کے ذریعے سامعین کے دلوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکار اتفاقیہ نہیں بنتا بلکہ وہ پیدائشی طور پر اس صلاحیت کے ساتھ دنیا میں آتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا فن نکھرتا اور صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔ میڈم نور جہاں، ریشماں اور استاد نصرت فتح علی خان نے ثابت کیا کہ گلوکاری ایک ایسا فن ہے جو نسلوں تک زندہ رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments