دیشا موت کیس‘ سابق بھارتی وزیراور شیوسینا رہنما کو 500کروڑ روپے کا نوٹس

دیشا موت کیس‘ سابق بھارتی وزیراور شیوسینا رہنما کو 500کروڑ روپے کا نوٹس

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں 500 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔

۔دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان نے شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیرِ داخلہ انیل دیش مکھ سے 500کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ستیش سالیان کی انصاف کے حصول کی کوشش کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دینے کی کوشش کی ،نوٹس میں معافی کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...