کنول آفتاب نے بولڈ لباس بنانے والے برانڈزکو آڑے ہاتھوں لے لیا

کنول آفتاب نے بولڈ لباس بنانے  والے برانڈزکو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے مقامی کپڑوں کے برانڈز کی جانب سے نامناسب کٹ اور مختصر لباس تیار کرنے کے بڑھتے رجحان پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔

کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ پاکستانی برانڈز کو ایسے صارفین کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو مکمل اور باپردہ لباس پہننا پسند کرتے ہیں۔انفلوئنسر نے شکایت کی کہ جب وہ کسی برانڈ سے لباس کی آستینیں بڑھانے یا پشت کو مکمل ڈھانپنے کی درخواست کرتی ہیں تو انہیں جواب ملتا ہے کہ لباس میں تبدیلی ممکن نہیں۔ ہر صارف کی پسند اور ضروریات کا احترام ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...