50 سالہ امریکی اداکارہ اورماڈل کیمری جانسن اچانک چل بسیں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )امریکی اداکارہ اور ماڈل کیمری جانسن 50 سال کی عمر میں اچانک چل بسیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمری جانسن کی موت 4 نومبر کو لاس اینجلس میں ہوئی۔اداکارہ کو 27 اکتوبر کو گھر میں دل کی اچانک طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر سیڈرز سائی نائی ہسپتال میں منتقل کیا گیاتھا۔ ڈاکٹرز نے اداکارہ کو دل کی شریان میں انیوریزم سے متعلق عارضے کی تشخیص کی تھی تاہم موت کی حتمی طبی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔کیمری جانسن کو ٹی وی ڈرامے ’’بیورلی ہلز‘‘اور فلم’’ڈوڈ، ویئر از مائی کار؟‘‘کے کرداروں سے شہرت ملی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments