امریکی ٹی وی سیریز مائیک ہیمر کے اداکار سٹیسی کیچ چل بسے
وارسا(این این آئی )امریکی اداکار سٹیسی کیچ 85 برس کی عمر میں چل بسے ۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں ۔۔۔
سٹیسی کیچ کی اہلیہ مالگوشیا ٹوماسی کیچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اداکار کی موت پولینڈ میں اپنے گھر پر دل کی سنگین بیماری اور ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی۔سٹیسی کیچ کا شمار امریکا کے ممتاز سٹیج اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہیں مشہور امریکی ٹی وی سیریز مائیک ہیمر میں جاسوس کے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت ملی۔انہوں نے تھیٹر، فلم اور ٹیلی وژن پر کئی دہائیوں تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments