بھارتی اداکار کو بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات پر سزا سنادی گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ملیالم فلموں کے اداکار سریجیت روی کو نابالغ بچوں کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے کے مقدمے میں ایک سال قیدِ بامشقت اور 50 ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
تھریسور کی فاسٹ ٹریک عدالت نے 2022ء میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایک سال قیدِ بامشقت کی سزا پوکسو قانون کے تحت سنائی ہے ۔ فیصلے کے مطابق اگر اداکار 50 ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کر سکے تو انہیں مزید ایک ماہ قیدِ بامشقت بھی بھگتنا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments