بھارتی میوزک فیسٹیول میں امریکی ریپر پر شراب پھینک دی گئی
ممبئی (آئی این پی)امریکی ریپر سوئے لی بھارت میں ہونے والے چیری بلاسم میوزک فیسٹیول کے دوران اس وقت شدید غصے میں آ گئے جب ایک شخص نے ان کے چہرے پر شراب پھینک دی۔
جس کے باعث انہیں اپنی پرفارمنس روک کر سکیورٹی طلب کرنا پڑی۔واقعہ ریاست میگھالیہ میں منعقدہ 2روزہ شیلونگ چیری بلاسم فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ ریپر نے ذمے دار شخص کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر تم نے دوبارہ میرے چہرے پر شراب پھینکی تو میں تمہیں ماروں گا، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments