فلک ابوبکر کے بھی ابو ، سارہ نے بیان پر شوہر سے معافی مانگ لی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کو ڈرامہ سیریل ‘‘درِ نجات’’ کے مقبول کردار ابوبکر کا بھی والد قرار دینے والے اپنے بیان سے رجوع کر لیا ہے ۔
ڈرامے میں ابوبکر کے والد کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنے شوہر سے معذرت بھی کر لی۔چند روز قبل ایک مارننگ شو کے دوران سارہ خان کی گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس میں میزبان نے فلک شبیر کو بھی ابوبکر جیسا قرار دیا تو سارہ خان نے برجستہ کہا تھا کہ فلک تو ابوبکر کے بھی ابو ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments