’’دھرمیندر کو گئے 1 سال نہیں گزرا، پوری زندگی گزر گئی‘‘،ہیمامالنی
ممبئی (شوبزڈیسک )سینئربھارتی اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے آنجہانی شوہر اداکار دھرمیندر کی پہلی برسی کے موقع پر ۔۔
ان کیساتھ محبت بھرے تعلق کی یادیں تازہ کی ہیں۔ہیما مالنی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ میرے بہترین دوست تھے ، شاید میں ان کیساتھ اتنا وقت نہیں گزار سکی جتنا گزارنا چاہتی تھی لیکن ہم نے جو وقت بھی ساتھ گزارا، وہ میرے لئے نہایت قیمتی اور سکون بخش تھا، تاہم کسی بھی چیز سے آپ کو اپنے کسی عزیز کے بچھڑنے کیلئے تیار نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے 1 سال نہیں گزرا بلکہ پوری زندگی گزر گئی ہو، ہر لمحہ، ہر چیز مجھے ان کی یاد دلاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments