ارجن کپور اور صاحبہ بالی کا قریبی تعلق،افواہیں پھر گردش کرنے لگیں
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار ارجن کپور اور اداکارہ صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر ۔۔
زور پکڑنے لگیں۔صاحبہ بالی نے سوشل میڈیا پر ارجن کپور کیساتھ سیلفی شیئر کی۔تصویر میں دونوں نے اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے ، صاحبہ نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں نے ارجن کا آدھا پرشاد بھی کھا لیا، ساتھ ہی تہوار کی مبارک باد بھی دی۔دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پہلی مرتبہ جون 2025 میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’’سب کا بیسٹی‘‘قرار دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments