بے نظیر نے آئل فرم کنٹریکٹ کیلئے صدام حسین کو رشوت دی ، پاناما دستاویز
وکی لیکس کے بعد پاناما پیپرز کی لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی
لاہور(آن لائن)وکی لیکس کے بعد پاناما پیپرز کی لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ۔دستاویزات کے مطابق بے نظیر بھٹو اور ان کے والدین نے 2000میں شارجہ میں موجود اپنی کمپنی پیٹروفائن ایف زیڈ سی کو تیل کے کنٹریکٹس دینے کے لیے عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کو بھاری رشوت دی اور بعدمیں 2001میں برطانیہ میں پٹرولائن انٹرنیشنل ان کارپوریشن کے نام سے کمپنی بنالی۔2005میں اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت ہونیوالی تحقیقات میں انکشاف ہواکہ بے نظیر بھٹو کی فرم نے صدام حسین کو دوملین امریکی ڈالر اداکئے جس کے بدلے میں 115سے 145ملین ڈالر کے آئل کنٹریکٹس حاصل کیے گئے ، یہ تحقیقات امریکی فیڈرل سروسز کے سربراہ پال واکر کی سربراہی میں کی گئیں۔