ڈاکٹر شازیہ کا ریپ اکبر بگٹی نے کرایا تھا:سرفرازبگٹی
بلوچستان کے وزیرداخلہ میر سرفراربگٹی نے کہاہے کہ ناراض بلوچوں کو دہشت گرد سمجھتا ہوں اور سمجھتا رہوں گا
کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ )بلوچ لیڈر خود تو لندن اور دبئی میں عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں تاہم عام بلوچوں کو ہتھیار پکڑا دئیے ہیں، مذاکرات سے اچھا کوئی راستہ نہیں ، اس کے باوجود کہ بلوچ سرداروں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں مگر پھر بھی ہم ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ کیس کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شازیہ کا ریپ اکبر بگٹی نے کرایا تھا، اس میں اکبر بگٹی کے لوگ ہی ملوث تھے ، کراچی میں بھی بہت سے را کے ایجنٹ موجود ہیں۔منگل کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرفرازبگٹی نے کہا ریاض گل اور فیروز درانی بگٹی نے ڈاکٹر شازیہ سے زیادتی کی ،ریاض گل ریپ کرنے کے بعد سوئٹزر لینڈ فرار ہو گیا ۔ سرفرازبگٹی