سول و ملٹری شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا
پنجاب میں23،سندھ 9اور خیبر پختونخوامیں 8شخصیات کو اعزازات دیئے گئے
اسلام آباد، لاہور ، پشاور ، کراچی ( سیاسی رپورٹر، سپیشل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر) ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر ایوارڈ کی تقریب ہوئی، 132 سول ایوارڈ کی منظوری صدر ممنون حسین نے 14 اگست 2016 کو یوم پاکستان کے موقع پر دی تھی، تقریب میں وفاقی وزیر اکرم درانی، سرتاج عزیز، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، تینوں سروسز چیفس، پیرامین الحسنات، ارکان پارلیمنٹ، یورپی، مغربی اور مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کو ایوارڈ دیئے ۔تمغہ ہلال شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد طاہر رائے (بہادری)، ہلال امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف (بیالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد (بائیو کیمسٹری) اور طارق احمد (مکینیکل)، ستارہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں مسٹر لیف ہولگر لارسن (مرحوم) (خدمات پاکستان)، ستارہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں بریگیڈیئر خالد فرید (بہادری)، ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں حبیب فدا علی (مرحوم) (آرکیٹیکچر)، پروفیسر ڈاکٹر سید اطہر انعام (میڈیسن)، محسن رضا (میوزک)، استاد رئیس خان (ستار نواز)، پروفیسر ہلال توقیر (لٹریچر)، ڈاکٹر لوسا ماریا اولیویری (خدمات پاکستان)، مسٹر یانگ وائی (خدمات پاکستان)، مسٹر مشتاق قاسم چھاپڑا (پبلک سروس)، رئیس احمد (آرٹ) شامل ہیں۔ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد شریف (میڈیسن)، ڈاکٹر محمد قاسم بوگھیو (لٹریچر)، سرفراز محمود الیاس سرفراز شاہد (لٹریچر)، خورشید احمد ندیم (صحافت)، عالمگیر انور شیخ (سنوکر)، رشید احمد اسلم (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں محی الدین التنیر (خدمات پاکستان)، تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں ملک محمد یونس شہید (بہادری)، اجمل خان شہید (بہادری)، حضرت غنی شہید (بہادری)، محمد ذیشان شہید (بہادری)، عبدالواجد خان شہید (بہادری) شامل ہیں۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں فضلی نعیم (بہادری)، لیاقت علی (بہادری)، بریگیڈیئر عمران مشتاق (بہادری)، راجہ شہباز خان (بہادری)، لیفٹیننٹ کرنل عامر نوید حسین (بہادری)، زاہد جمال (بہادری)، محمد اقبال (بہادری)، راجہ عمر خطاب (بہادری)، عزیز اﷲ خان (بہادری)، سید بلال احمد (بہادری)، ریاض احمد شہید (بہادری) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر نوید امام سید (سائنس)، پروفیسر بشریٰ مرزا (بائیو کیمسٹری)، ڈاکٹر جاوید کیانی (میڈیسن)، ڈاکٹر بروملی پیٹر (میڈیسن)، مسٹر ادریس مرزا (میڈیسن)، پروفیسر خالدہ سومرو (میڈیسن)، ڈاکٹر رشید احمد (ریڈیالوجی)، محمد حمید شاہد (لٹریچر)، پروفیسر چین جی ڈونگ (خدمات پاکستان)، شہروم صفدر خٹک (پبلک سروس)، محمد مشتاق احمد (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ خدمات حاصل کرنے والوں میں مسٹر افتخار عزیز (خدمات پاکستان) شامل ہے ۔ صوبہ پنجاب میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اقبال (بائیو ٹیکنالوجی)، پروفیسر محمد اسلم نور (ریاضی)، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد (میڈیسن)، مستنصر حسین تارڑ (لٹریچر) اور چودھری اشرف سعید (پبلک سروس) شامل ہیں جبکہ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اشرف طاہر (سائنس)، عبدالماجد اظہر (جیالوجی)، ابوبکر شاہد (انکولوجی)، سرمد علی سلطان (آرٹس)، راشد محمود (براڈ کاسٹنگ)، جاوید اقبال (میوزک)، اشرف شریف (میوزک)، محمد زاہد مسعود (لٹریچر)، امر الٰہی (شاعری) اور محمد شفیع شاکر شجاع آبادی (لٹریچر) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں عاطف عنایت (انجینئرنگ)، نوید اشتیاق (انجینئرنگ)، نذیر امر (مرحوم) (پروڈکشنز)، پروین ملک (لٹریچر)، محمد جلیل عالی (لٹریچر)، شہباز حسین (خدمات پاکستان)، لیاقت علی وڑائچ (خدمات پاکستان) اور تنویر الاسلام خواجہ (مرحوم) (پبلک سروس) شامل ہیں۔ صوبہ سندھ میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں یوسف شاہین داؤد پوٹہ (لٹریچر)، شہناز وزیر علی (تعلیم) اور پروفیسر دانشمند (تعلیم) شامل ہیں۔ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں انیس الحسین شاہ (میوزک)، مسزحمیرا چنا (سنگیت)، انور شعور (لٹریچر)، غازی صلاح الدین (صحافت) اور سعید اﷲ خان (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد حنیف لاشاری (میوزک) شامل ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان (سائنس) شامل ہے ۔ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں اسماعیل خان (صحافت)، مسز ستارہ گل (مرحومہ) (پبلک سروس)، مسز کنیز نرجس (مرحومہ) (پبلک سروس)، ڈاکٹر یعقوب خان (مرحوم) (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد الٰہی بخش موتی (کیلیگرافی)، سیدہ حسینہ گل (لٹریچر) اور ناصر علی سید (لٹریچر) شامل ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال (تعلیم)، شہزادہ ذوالفقار احمد زئی (صحافت) اور محمد وسیم (باکسنگ) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں مسز زینب بلوچ (براڈ کاسٹنگ) اور عبدالقیوم بیدار (لٹریچر) شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں محمد حسن حسرت (لٹریچر) اور عطاء اﷲ خان شہید (پبلک سروس) شامل ہیں۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جن شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ان میں حفیظ الرحمان ہورانی (فزکس)، طارق محمود (مائننگ)، منیر احمد (کیمیکل)، غلام سرور (کیمیکل)، ندیم غفار (الیکٹرانکس)، بریگیڈیئر (ر) منور حسین (کمپیوٹر سائنس)، علیم ارشد (ایرو سپیس)، ایاز ایوب (الیکٹریکل)، خالد نصیر الدین شیخ (الیکٹرانکس) اور محبوب علی (میڈیسن) شامل ہیں جبکہ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالغنی اکرم (فزکس)، محمد ادریس (کیمسٹری)، سہیل ربانی خان (فزکس)، محمد یوسف (فزکس)، سید زبیر بخاری (سائنس)، شمس شاہد ایوب (کمپیوٹر سائنس)، مرزا سربلند علی خان (سول)، محمد اشرف جمیل (کیمیکل)، توقیر قادر قریشی (میکنیکل)، خالد بن صغیر (الیکٹریکل)، محمد سلمان (الیکٹرانکس)، محمد ظاہر خان (مائننگ)، سید رضا اخلاق (میکنیکل)، محمد شعیب (میٹالرجی)، کرنل (ر) محمد ایاز مرزا (مکینیکل)، مسٹر اﷲ دتہ (میکنیکل)، ڈاکٹر نوید احمد صدیقی (میٹالرجی)، ضمیر حسین کاظمی (میٹالرجی) اور افتخار احمد (انجینئرنگ مکینیکل) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد اسلم (انجینئرنگ الیکٹرانکس)، سید محمد علی (ایرو سپیس)، مسز صائمہ اکرم (الیکٹرانکس) اور سید عاصم شہباز زیدی (الیکٹرانکس) شامل ہیں۔ بیرون ممالک مقیم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں مسٹر ڈومینگو ڈی لوسیناریو (مرحوم) (خدمات پاکستان) اور مسز داتن حبیبہ بنت محمود (مرحومہ) (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر نرگس موالوالہ (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ پریذیڈنشل پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ذوالفقار احمد بھٹہ (صحت) شامل ہیں۔ ستارہ خدمت حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مرگیتا دینا سٹاربوف (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ تمغہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر حسر السنی بن مجتبار (خدمات پاکستان) اور مسٹر ایمیلین لان (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ایوان صدر میں تقریب بعدنماز مغرب شام 6:45پر شروع ہوئی جس کا اختتام 9 بجے رات کو ہوا، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے ایوارڈ حاصل کرنیوالوں اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ایوان صدر کے وسیع وعریض صحن میں پرتکلف عشائیہ دیا،اس موقع پر پاکستان کے اردو اور پنجابی گانوں کی دھنیں بجائی گئیں،ایوارڈ کی تقریب میں جب فوجی شہدا کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا اور ان کے لواحقین کو ایوارڈ دیئے گئے تو دربار ہال کے شرکا انتہائی جذباتی دکھائی دیئے ۔گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب کے دوران گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے 23 شخصیات کو اعزازات سے نوازا، ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کو شعبہ سا ئنس ،عبد المجید اظہر کوشعبہ سائنس ارضیات،ڈاکٹر ابو بکر شاہد کو شعبہ طب میں گراں قدر خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔سرمد علی سلطان، راشد محمود ، جاوید اقبال، استاد اشرف شریف، محمد زاہد، امر الٰہی، محمد شفیع شاکر کو بھی صدارتی اعزاز حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔اس کے علاوہ عاطف عنایت، نوید اشتیاق، نذیرعامر مرحوم، پروین ملک، محمد جلیل، شہباز حسین ، لیاقت علی وڑائچ، تنویرالحسن خواجہ مرحوم کو اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر محمد اقبال، پروفیسرمحمد اسلم ، پروفیسر عیسیٰ محمد ، مستنصر حسین تارڑ، عارف سعید کو ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان پر صوبے کی 8 شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر سول اعزازات سے نوازا ۔صوبے بھر سے سول اعزازات وصول کرنے والوں میں پروفیسرڈاکٹرمحمدرسول جان وائس چانسلرپشاوریونیورسٹی نے سائنس کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز وصول کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ( پرائیڈ آف پرفارمنس ) وصول کرنے والی شخصیات میں محمداسماعیل خان(شعبہ ادب ،صحافت) اورشعبہ خدمات عامہ میں شاندارکارکردگی دکھانے والوں میں ستارہ گل (مرحومہ) ،کنیزنرجس (مرحومہ)اور ڈاکٹریعقوب خان (مرحوم) شامل ہیں۔ محمدالٰہی بخش مطیع کوفن خطاطی کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازاگیا جبکہ سیدہ حسینہ گل اورناصرعلی سیدکو شعبہ ادب میں شاندارخدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیازعطا کیاگیا۔ستارہ گل اورکنیز نرجس کی جانب سے ان کے شوہربالترتیب میاں نعیم علی شاہ اور عزت حسین نے اعزاز وصول کیاجبکہ ڈاکٹریعقوب خان کی جانب سے ان کی بیوہ فرزانہ نے اعزاز وصول کیا۔ گورنر ہائوس کراچی میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 9افراد میں سول ایوارڈ تقسیم کر نے کی تقریب ہوئی ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے یوسف شاہین کو ادب ،شہناز وزیر علی اور پروفیسر دانشمند کو تعلیم کے شعبہ میں ستارہ امتیاز ،انیس الحسنین شاہ المعروف سید جمن شاہ کو موسیقی(شاہ جا راگی)،حمیرا چنا کو گلوکاری ،انور شعور کو ادب، غازی صلاح الدین کو ادب و صحافت اور سعید اللہ خان کو خدمات عامہ کے شعبوں میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی جبکہ حنیف لاشاری کو موسیقی کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبے کی پانچ شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،معروف صحافی شہزادہ ذوالفقار احمد زئی ،بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسروسیم ، محترمہ زینب بلوچ اور عبدالقیوم بیدار کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا جبکہ ڈاکٹر عبد الصبوربلوچ، صوبائی مشیر سردار رضا محمد بڑیچ ، رحمت بی بی عرف آرزو زیارتوالہ ،عمر گل عسکر ، عبدالقادر ، گل بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ، شمشاد نیلم، ڈاکٹر فاریہ سعید ، ڈاکٹر خالد محمود خٹک اور مرزا حسن ہزارہ کوتمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اعزازات