پٹرول 2.98 , ڈیزل 5.92 , مٹی کا تیل 5.94 روپے فی لٹر مہنگا

پٹرول 2.98 , ڈیزل 5.92 , مٹی کا تیل 5.94 روپے فی لٹر مہنگا

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 93پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ، اوگرا نے قیمتوں میں12روپے فی لٹرسے زائدتک اضافے کی سفارش کی تھی،نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا قیمتوں میں اضافہ کااعلان ہوتے ہی پمپ مالکان نے رات 12بجے تک فروخت بندکردی ، صارفین خوار ،حکومت ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے اقدامات کرے :شہریوں کا مطالبہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی،نیوزایجنسیاں)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے سبب وفاقی حکومت نے رواں سال مسلسل دوسری بارپٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول(ایم ایس92رون)کی قیمت81روپے 53پیسے سے بڑھاکر 84روپے 51پیسے فی لٹر کر دی ہے اس طرح پٹرول کی قیمت میں2روپے 98پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے ، ڈیزل کی موجودہ قیمت 89 روپے 91پیسے سے بڑھاکر95روپے 83پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 92پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت64 روپے 32 پیسے فی لٹر سے بڑھاکر 70روپے 26پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے اس طرح اس کی قیمت میں 5روپے 94پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمت58روپے 37پیسے فی لٹر تھی جیسے بڑھاکر64روپے 30پیسے کر دیا گیا ہے اس طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 93پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ڈیزل کی قیمت میں10روپے 25پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے 74پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 72پیسے فی لٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اس کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت کم اضافہ کیا ہے ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے ہوگیا جو28فروری تک جاری رہے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت اوردوسرے علاقوں میں بیشتر پٹرول پمپ مالکان نے رات 12بجے نئی قیمتوں کے اطلاق تک پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پٹرول کی تلاش میں کار اور موٹر سائیکل مالکان ایک علاقے سے دوسرے علاقے کے پٹرول پمپ پر جاتے رہے اور ہر پٹرول پمپ پر یہی کہا جاتا رہا کہ پٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے جب نئی سپلائی آئے گی تو آپ کو دے دیں گے ۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول پمپ مالکان پہلے سے موجود پٹرول پر ناجائز منافع خوری کیلئے انہیں پٹرول اورڈیزل نہیں دیتے اور جب رات کو بارہ بجے کے بعد انہی پٹرول پمپوں پر جائیں تو زائد قیمتوں پر پٹرول اورڈیزل وافر مقدارمیں دستیاب ہوتا ہے ۔ شہریوں نے کہاکہ حکومت ناجائز منافع خوری کے سد باب کیلئے موثر اقدام کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں