سپریم کورٹ نے اہم فیصلے جمعہ کوہی سنائے
سپریم کورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کی مدت کے تعین کا فیصلہ بھی جمعہ کو سنایا، اس سے قبل بھی اہم فیصلے جمعہ کو ہی سنائے گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو فوجی وردی میں صدرمنتخب ہونے کا فیصلہ بھی جمعہ 28 ستمبر2007 کو سنایا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی پرویزمشرف کی طرف سے معطلی کیخلاف20 جولائی کا فیصلہ، 3نومبر2007کی ایمرجنسی کیخلاف 31 جولائی 2009 کا فیصلہ، پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا28 جولائی2017 کا فیصلہ، حدیبیہ پیپرزملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد کئے جانے کا فیصلہ ،جہانگیرترین کی نااہلی اور عمران خان کو اہل قرار دینے کا فیصلہ بھی جمعہ کو ہی سنایاگیاتھا۔