تحریک انصاف : سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 28 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

تحریک انصاف : سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 28 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

کراچی میں این اے 242پر سیف الرحمن،244 علی زیدی ، 247سے عارف علوی نامزد ،عمران اسماعیل،حلیم عادل ، خرم شیر زمان صوبائی امیدوار شاہ محمود تھر پارکر، لیاقت جتوئی دادو سے قومی اسمبلی کے امیدوار، عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ،جہانگیر ترین و دیگر شریک

کراچی ، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا) تحریک انصاف نے سندھ میں قومی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 17حلقوں پر اپنے امیدواروں کااعلان کر دیا۔تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعرات کو اسلام آبادمیں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ، کراچی کے صدرفردوس شمیم نقوی، سینئر رہنما حلیم عادل شیخ ،لیاقت جتوئی،مرکزی رہنما جہانگیر ترین و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ کی 28 قومی و صوبائی نشستوں پر امیدوار نامزد کر دیے گئے ۔سندھ کے کوآرڈینٹر جمال صدیقی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206سکھر(1) کے لیے سید طاہر حسین شاہ،این اے 207 سکھر(2)کے لیے مبین احمد،این اے 221تھر پارکر(1)کے لیے مخدوم شاہ محمود قریشی، این اے 227 حیدر آباد (3)کے لیے کیو محمدحاکم ،این اے 228 ٹنڈو محمد خان کے لیے سید ذوالفقار علی شاہ،این اے 233 جام شورو کے لیے ملک پہاڑ خان، این اے 234 دادو (1)کے لیے لیاقت علی جتوئی، این اے 235 دادو (2)کے لیے کریم علی جتوئی ، این اے 242 کراچی شرقی (1) کے لیے سیف الرحمن،این اے 244کراچی (3)کے لیے سید علی حیدر زیدی اور این اے 247 کراچی ضلع جنوبی(2)کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے 17حلقوں کے لیے بھی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں،جن میں پی ایس 18گھوٹکی (1)کے لیے شہر یار خان شر،پی ایس21 گھوٹکی (4) کے لیے میر افتخار خان لوند،پی ایس22 سکھر (1) کے لیے غلام علی عباس،پی ایس23 سکھر (2) کے لیے غلام شاہ مردان،پی ایس52 عمر کوٹ (2)کے لیے اصغر علی،پی ایس53 عمر کوٹ ( 3) کے لیے دوست محمد ،پی ایس67حیدر آباد(6) کے لیے عمید علی جونیجو،پی ایس68 ٹنڈو محمد خان (1)کے لیے محمد الطاف نظامانی،پی ایس69 ٹنڈو محمد خان (2) کے لیے سید ذوالفقار علی شاہ،پی ایس78 ٹھٹھہ (2) کے لیے زیب النسائ،پی ایس83دادو (1)کے لیے احسان علی جتوئی ،پی ایس84 دادو (2)کے لیے صداقت علی جتوئی،پی ایس85 دادو (3)کے لیے عاشق علی زونر،پی ایس86 دادو (4)کے لیے بندہ علی لغاری،پی ایس99 کراچی شرقی (1) کے لیے حلیم عادل شیخ،پی ایس110 ضلع جنوبی (4) کے لیے خرم شیر زمان اور پی ایس111 ضلع جنوبی (5) کے لیے عمران اسماعیل کو نامزد کیا گیاہے ۔مزید برآں تحریک انصاف نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کیلئے بھی امیدوار فائنل کر لیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 52 سے راجہ خرم نواز ، این اے 53 سے عامر کیانی اور حلقہ این اے 54 سے سابق رکن قومی اسمبلی اسد عمر کوٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم ابھی ان ناموں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں