پی ٹی آئی کی حکومت سازی کیلئے مشاورت ،شاہ محمود وزیرخارجہ ہو سکتے ہیں

پی ٹی آئی کی حکومت سازی کیلئے  مشاورت ،شاہ محمود وزیرخارجہ ہو سکتے ہیں

تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کیلئے مشاورت تیز کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کیلئے پی ٹی آئی کے پرویز خٹک اور شفقت محمود مضبوط امید وار ہیں

اسلام آباد( دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)، سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں، اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ، شیرین مزاری دفاع کی وزیر ہو سکتی ہیں جبکہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔ادھر تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے فوری طورپر متحرک ہوگئی، پنجاب میں حکومت سازی کیلئے عمران خان نے اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ اعلی ٰسطحی مشاورت کی۔ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ق سمیت دیگر سے مشاورت کافیصلہ کیا گیا ،جہانگیر خان ترین کو آزاد ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں کاٹاسک دیدیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے انشا اللہ تین صوبوں میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ، آزاد امید واروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، جہانگیر ترین ، شاہ محمود کا بھی آزاد امید واروں سے رابطہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں