منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب

منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کی جگہ جیل ہے ،نشے کی لعنت کا خاتمہ کرینگے ،پولیس جانفشانی سے کام کرے پی ٹی آئی کی حکومت انقلاب لا رہی ہے ،دیہات کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،گفتگو ، خطاب ، کیپٹن ضر غام کی جرأت کو سلام

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے ۔ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھا یا جائے گا۔جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے ۔ وہ فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر خالد محمود گورایہ سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعلی ٰ نے کہا کہ منشیات کا کالادھندہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ۔تعلیمی اداروں میں منشیات سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔ طلبا کو تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے ، اسی لئے حکومت نے تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے ہمیں مزید تیزی سے اقدامات کرنے ہیں اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے اور منشیات کے استعمال کے نقصانات سے آگاہی دینے کیلئے مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔ منشیات کی لعنت کا خاتمہ مل کر کریں گے ۔بعد ازاں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے ۔مزید برآں صوبائی وزرا ،مشیران اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی ترقی کا انقلاب لا رہی ہے اورہم صوبے کے چھوٹے بڑے شہر وں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور دیہات کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے گھر نہیں جا سکا،صوبہ بھر کے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن ضر غام فرید کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کیا ۔ عثمان بزدار

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں