چینی کی قیمت کو کون بڑھا رہا ہے
کرشنگ سیزن میں کئی ہفتوں کی تا خیر کے باعث نئی چینی مارکیٹ میں نہ آ سکی جس پر شوگر ڈیلرز نے مصنوعی طور پر سپلائی کم کر کے قیمتوں میں ازخود اضا فہ کر دیا
(عمیر چوہدری ) رواں برس پنجاب میں کرشنگ سیزن 30نومبر کی ڈیڈ لائن کے باوجود شروع نہ ہو سکا اور دسمبر کے پہلے ہفتے تک کسی ایک مل نے اپنا بوائلر آ ن نہیں کیا جس کے نتیجہ میں کرشنگ التوا کا شکار اور نئی چینی تا حال ما رکیٹ میں نہ آ سکی ۔ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کا شتکا روں کا استحصال کرنے کے لیے جان بوجھ کر کرشنگ سیزن لیٹ کرتے ہیں کیونکہ گنے کی کھڑی فصل کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مٹھاس کا لیول زیا دہ اور وزن کم ہو جا تا ہے جبکہ کا شتکارمجبور اً اپنی گنے کی فصل بیچ دیتے ہیں تا ہم کرشنگ سیزن تا خیرکے ساتھ شروع ہونے سے اس کے اثرات ما رکیٹ پر پڑنا شروع ہو گئے اور شوگر ڈیلرز نے بھی چینی کی سپلائی میں کمی کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں خود ساختہ اضا فہ کر دیا ،ما رکیٹ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ہر سال شوگر ڈیلرز گٹھ جوڑ کے نتیجے میں کرشنگ سیزن کے دوران قیمتوں میں مصنوعی اضا فہ کرتے ہیں ۔رواں برس بھی سپلائی کم ہونے کی آڑ میں مصنوعی اضا فہ کیا جا رہا ہے حالانکہ شوگر ملز کے پا س وافر ذخائر موجود ہیں اور کئی لاکھ ٹن چینی ملکی ضرورت سے زیا دہ ہے ان حالات میں تھوک کی سطح پر اضا فہ نا قابل فہم ہے شہریوں نے چینی کی قیمتوں میں اضا فہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضا فے نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے جبکہ حکومت مہنگا ئی کم کرنے کے عوے تو کر رہی ہے لیکن شہریوں کو سستی اشیا کا ملنا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت گرا ں فروشی سمیت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کا رروائی کرتی نظر نہیں آ رہی ۔چینی کی تھوک سطح پر سرکا ری قیمت 53روپے جبکہ پرچون سطح پر 55روپے مقرر کی گئی ہے لیکن تھوک اور پرچون ما رکیٹ میں سرکا ری نرخ پر چینی کی فروخت نہیں کی جا رہی ،ضلعی انتظامیہ کی بنائی گئی پرا ئس کنٹرول کمیٹیاں زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کا رروائیاں کرنے میں ناکام ہیں تھوک ما رکیٹ میں چینی 53کی بجائے 56جبکہ پرچون ما رکیٹ میں چینی 55کی بجائے 60روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے دوسری جانب حکومت نے عوام کو ریلیف فرا ہم کرنے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز بنائے تا کہ شہریوں کو سستے داموں اشیا ضروریہ مل سکیں لیکن یو ٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی کے ریٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جا ری کردہ سرکا ری ریٹ سے زیا دہ ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی 55روپے جبکہ یو ٹیلٹی سٹورزپر چینی کی قیمت 56روپے مقرر کی گئی ہے ، ریٹ زیا دہ ہونے کے باوجود بھی لاہور سمیت صوبہ بھر کے سینکڑوں یو ٹیلٹی سٹورز پر چینی کئی ہفتوں سے سپلائی نہ ہو سکی ہے جس کے باعث شہریوں نے تھوک اور پرچون ما رکیٹ کی طرح یو ٹیلٹی سٹورز سے بھی چینی کی خریداری کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔