67 فیصد افرادکی وزیر اعظم بارے مثبت سوچ :حبیب اکرم

67 فیصد افرادکی وزیر اعظم بارے مثبت سوچ :حبیب اکرم

50فیصد لاہوری غیر مطمئن:اختلافی نوٹ میں گفتگو،سبق لینا چاہیے :سعد رسول

لاہور(دنیا نیوز)دنیا نیوز کے پروگرام ’’اختلافی نوٹ ‘‘ میں ایک عوامی سروے کیا گیا جو معروف صحافی حبیب اکرم نے کیا ہے ۔جس کا سوال تھا کہ ’کیا وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں ؟ حبیب اکرم نے پروگرام میں میزبان ام رباب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سروے کے نتائج بڑے دلچسپ رہے ہیں ،لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نتائج کو اکٹھا کیا جائے تو 67 فیصد لوگ آج بھی عمران خان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں، تینوں شہروں کے مجموعی طور پر 44فیصد لوگ کہتے ہیں کہ وعدے پورے ہو رہے ہیں، 33فیصد کا کہنا ہے وعدے پورے نہیں ہو رہے اور 23فیصد لوگوں کو امید ہے عمران خان وعدے پورے کریں گے ۔ راولپنڈی کے 51 فیصد شہری یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان وعدے پورے کر رہے ہیں جبکہ 25فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم وعدے پورے نہیں کر رہے ،24فیصد لوگ پر امید ہیں،اسلام آباد کے 63فیصد شہری سمجھتے ہیں عمران خان نے جو کہا تھا اس پر عمل کر رہے ہیں 23فیصد افراد کہتے ہیں عمل نہیں ہورہاجبکہ 14فیصد کو توقع ہے کہ عمران خان آگے چل کر یہ وعدے پورے کریں گے ۔لاہور میں یہ صورتحال بالکل برعکس ہے لاہور میں صرف 24فیصد لوگ سمجھتے ہیں عمران خان نے جو کہا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے اور 50فیصد لوگ یہ کہتے ہیں کہ عمران خان اپنے وعدے بھول چکے ہیں یا ان پر عمل نہیں کر رہے ۔26فیصد لوگ پر امید ہیں۔ تجزیہ کار ،قانون دان سعد رسول نے اس حوالے سے کہا کہ اس سروے سے دو تین پیغام ملتے ہیں ،مجموعی طور پر 50فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان وعدے پورے کر رہے ہیں ، 33فیصد لوگ سمجھتے ہیں عمران خان وعدے پورے نہیں کر رہے ۔عمران خان اور پی ٹی آئی کو اس سے سبق لینا چاہئے کہ 50فیصد سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان کی ٹیم ٹھیک نہیں عمران خان کی ساکھ اپنی جگہ لیکن ان کی ٹیم کی ساکھ ایسی نہیں ہے ، بہتر ہوگا پی ٹی آئی اپنی ٹیم پر نظر ثانی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں