پنجاب میں طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

پنجاب میں طلبا کو وقت سے پہلے  گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز

پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے ۔حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے ، گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں