رواں سال 1لاکھ پاکستانیوں کوقطربھیجاجائیگا:ذوالفقاربخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی ا فرادی قوت کے کوٹہ پررواں سال کے آخر تک عمل درآمد کیا
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقاربخاری نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی ا فرادی قوت کے کوٹہ پررواں سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا، وزارت سمندرپار پاکستانیز نے 3 برسوں میں 43 لاکھ ہنرمند ونیم ہنرمند پاکستانی کارکنوں کو قطر بھجوایاہے ۔سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقاربخاری نے کہا کہ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ،حکومتی کوششوں سے قطر نے اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں 3 سہولت مراکز قائم کردئیے ہیں، یہ مراکز افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں تاکہ قطر میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ذوالفقاربخاری