ن لیگ کی 4خواتین ارکان اسمبلی کی اہم شخصیت سے ملاقات کا انکشاف
سلم لیگ ن کی 4خواتین ارکان اسمبلی کی پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے
لاہور( اخلاق باجوہ ) م ۔لیگی خواتین میں سے دو نے اپنے شوہروں کے ہمراہ اہم شخصیت سے ملاقات کی۔جس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور مناسب وقت آنے پر لیگی ارکان کے ساتھ خواتین ارکان بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گی جبکہ مزید خواتین ارکان کے آنے کے بعد انکی وزیراعظم سے ملاقات بھی کرائی جائے گی پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات میں ماضی میں ن لیگ کو توڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک وفاقی وزیر نے کیا۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسے حکومتی ہتھکنڈے زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے ۔ہماری جماعت کے کچھ ارکان کو لالچ دئیے جارہے ہیں۔جو حکومتی لالچ میں نہیں آتے انھیں جیلوں سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے ۔