علاج مکمل ہوتے ہی نواز شریف کو واپس بھیجا جائے :پاکستان کا برطانیہ کو خط
وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے
اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے ’ خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے ’ خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں ’ وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔