ق لیگ کی پی ٹی آئی سے دوریاں ن لیگ سے قر بتیں بڑھنے لگیں
تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان دوریاں ،چودھری برادران کی ن لیگ کیساتھ قربتیں بڑھنے لگیں
اسلام آباد (طارق عزیز)یہ صورتحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیلئے خوش کن نہیں، وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں ، اب معاملہ مونسی الٰہی کی وزارت سے بڑھ کر تقریباً پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گیا ، چودھری پرویز الٰہی نے جس ‘‘کمیٹی’’ کا ذکر کیا کہ کمیٹی ابھی نہیں نکلی وہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر متوقع ہے ، ق اور ن لیگ کے درمیان رابطوں کی تصدیق دونوں اطراف سے کی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن حکومت، اپوزیشن دونوں کیلئے تسلی بخش نہیں۔