جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع
ایف بی آر کی جانب سے 2شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا گیا
لاہور(اکنامک رپورٹر) ذرائع کے مطابق ایف بی آر جہانگیر ترین کی ایک شوگر ملز کی اپریل کے اختتام تک مانیٹرنگ کرے گی ،جس کے دوران سیلز،چینی کے سٹاک اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ جبکہ ایف بی آر کے علاقائی ٹیکس دفاتر کی ٹیمیں دوسری شوگر ملز میں چینی کی پیداوار کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گی اور ان دونوں شوگر ملز کے ریکارڈ پر مبنی رپورٹ جمع کروائیں گی۔