پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ملکی مجموعی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے وقتی اور قلیل مدتی انتظامات کو ترجیح دینا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) اور اس ضمن میں جامع منصوبہ بندی کا فقدان دراصل ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد اور ان کی قیمتوں پر کارفرما مختلف عوامل اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا گیا ۔عمران خان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماضی کی حکومتوں کی جانب سے انتظامی سطح پر برتی جانیوالی اس مجرمانہ غفلت کی قیمت عوام کے ہر طبقے نے چکائی ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ملکی ضروریات اور شرح نمو کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی باہمی کوآرڈی نیشن سے جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ ترسیل و متفرق اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی لائی جا سکے اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔