رمضان : سرکاری دفاتر کے اوقات کارتبدیل
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے بھر کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا،
لاہور (خبر نگار)رمضان المبارک میں 5 اور 6 دن کے اوقات کار کا مراسلہ جاری کیاگیاہے ۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے مراسلے کے مطابق 5 روز کام کرنیوالے سرکاری دفاتر سوموار تا جمعرات صبح 10سے 4 بجے جبکہ بروز جمعہ 10سے 1بجے تک کھلیں گے جبکہ6 روز کام کرنیوالے سرکاری دفاتر سوموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10سے 4 بجے جبکہ بروز جمعہ 10سے 1بجے تک کھلیں گے ۔