10دن بعد پلازمہ ،دعویٰ غلط
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے ٹویٹ پر فواد چودھری نے رد عمل میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے دعویٰ کیا کہ کورونا سے صحت یاب مریض ہر10دن بعد بلڈ پلازمہ ڈونیٹ کر سکتا ہے
اسلام آباد(این این آئی) بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد نے کہا پلازمہ لگنے کے بعد کورونا مریض کے بچنے کے 80فیصد چانس بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ آپ کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ریسرچ نہیں ہے ، حکومتی آفیشلز کو ایسی آبزرویشن دیتے ہوئے بہت محتاط رہنا چا ہئے ،وزارت سائنس میں ہمارے پاس انٹرنیشنل اور لوکل ریسرچ کا ٹریک موجود ہے ،ایسے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔