67 واں یوم ولادت آج

پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا 67 واں یوم ولادت آج انتہائی سادگی سے منایا جائے گا
اسلام آباد، لاڑکانہ (سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) اس سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھٹو ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نوڈیرو میں 2 روز قیام کریں گے اور گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کے مزار پر حاضری دیں گے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے 1973ئکا آئین بحال کرکے شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کی ہے ۔محترمہ نے جمہوری جدوجہد کرکے دو آمروں کو شکست دی، انکی جدوجہد جمہوریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ہماری جنگ جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ سے جاری ہے ۔