ادویات کمپنیوں کامہنگائی کے حساب سے قیمتیں بڑھانے کااختیارختم
وزیراعظم عمران خان نے ڈرگ پرائس پالیسی 2018میں ترمیم کی منظوری دے دی اور ادویات کی قیمتوں میں کنزیو مر پرائس انڈیکس (سی پی آئی ) کی شرح کے تحت سالانہ اضافہ روک دیا ہے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) فارماسیوٹیکل کمپنیو ں نے جولائی میں مالی سال 2019-20 کی سی پی آئی انڈیکس کے تحت ادویات کی قیمت میں 50 اور 70 فیصد اضافہ کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظور کردہ ترمیم کے تحت آئندہ وفاقی حکومت ادویات کی قیمتوں کاتعین کرے گی اورفارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ بنیاددں پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکیں گی۔ ڈرگ پرائس پالیسی 2018 کے سیکشن 7 کوختم کردیا گیاہے جس کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ کنزیو مر پرائس انڈیکس (سی پی آئی )کے مطابق جان بچانے والی 472 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کرسکتی تھیں۔ وزیراعظم نے وزارت صحت کی سمری منظور کرکے کابینہ کو بھجوا د ی ہے ۔