وزیرتعلیم پختونخوا نے 11جنوری سے سکول کھولنے کی حمایت کردی

وزیرتعلیم پختونخوا نے 11جنوری  سے سکول کھولنے کی حمایت کردی

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے گیارہ جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی حمایت کر دی، اس سلسلے میں صوبائی وزارت تعلیم نے اپنی سفارشات بھی مرتب کر لیں

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیرتعلیم نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ چار جنوری کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے ملک میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ماہر تعلیم عرفان طالب نے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ باقی وزرا ان کی حقائق پر مبنی سفارشات کو پذیرائی بخشیں گے اور سکولوں کی بندش سے ہونے والے نقصان کے ازالے میں ممد و معاون ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں