قومی اسمبلی ارب پتی لوگوں کا کلب ، گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہوتا، سراج الحق

قومی اسمبلی ارب پتی لوگوں کا کلب ، گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں ہوتا، سراج الحق

وزیراعظم خرید و فرو خت کرنے والوں کو جانتے ہیں تو قوم کو نام بتائیں ، عدالتیں طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالتیں ، دس فروری سے استحکام خاندان مہم چلائیں گے ،حکومت کو سیاسی شہادت کا درجہ نہیں ملنا چاہئے ، شرکا سے خطاب

لاہور(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے قومی اسمبلی ارب پتی لوگوں کا کلب ہے جس میں گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ۔ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت پر کبھی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ وزیراعظم خرید و فرو خت کرنے والوں کو جانتے ہیں تو قوم کو نام بتائیں ۔ وزیراعظم کی تقریریں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں ۔ ثابت ہوچکا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سٹیٹس کو کے نمائندے ہیں ۔ سب امریکا سے ڈکٹیشن لیتے ہیں ۔ عدالتیں اور ادارے طاقتور لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے ۔ مساجد و مدارس کے خلاف پروپیگنڈا ہورہاہے ۔ دس فروری سے استحکام خاندان مہم چلائیں گے ۔ کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں ، پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاجماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت اپنی سیاسی موت مرے ، ان کو سیاسی شہادت کے درجہ پر فائز نہیں کرنا چاہتے ۔اگر پی ڈی ایم لانگ مارچ یا دھرنا دینا چاہتی ہے تو اپنی مرضی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں