پنجاب: 12لاکھ میں 3مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے

پنجاب: 12لاکھ میں 3مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے

ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے ا ہل، 10لاکھ قرض مل سکے گا ، درخواست کنندہ کوماہانہ ذرائع آمدن ،بینک اکاؤنٹ تفصیلات دینا ہوں گی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے 12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں ، پنجاب حکومت محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق جو شرائط طے کی گئی ہیں ان کے مطابق ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم ذرائع آمدن والے افراد یہ گھر لینے کے اہل ہوں گے ،جس تحصیل میں ہاؤسنگ سکیم ہوگی وہیں کے افراد کو یہ گھر ملے گا ،کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا ،درخواست کنندہ کے نام پرکسی بھی سرکاری ہاؤسنگ سکیم یا کسی جگہ کوئی پراپرٹی نہ ہو،ماہانہ ذرائع آمدن ،بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کے دستاویزات دینا ہوں گے ،بارہ ایکڑ سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار اس ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہوں گے ،گھر دس سال کے لئے کرائے پر بھی نہیں دیا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں