50 ،50 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے منظور

احتساب عدالت نے نیب میں آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں رانا ثنا اللہ کے پچاس پچاس لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے منظور کر لئے
لاہور(کورٹ رپورٹر، اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پانچ اپریل کو لیگی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں احتساب عدالت میں مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ہفتہ کے روز رانا ثنااللہ نے احتساب عدالت کے جج سجاد احمد کے روبرو پیش ہو کر مچلکے جمع کروائے ۔ لیگی رہنما کی طرف سے رانا ارشد اور چودھری امتیاز الٰہی نے بطور ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔