تھائی شہریوں کو پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا امکان ہی نہیں:اسد عمر

تھائی شہریوں کو پاکستان سے بھارتی  وائرس لگنے کا امکان ہی نہیں:اسد عمر

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کی اطلاع پر کہا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کی اطلاع پر کہا ہے کہ پاکستان میں یہ وائرس موجود نہیں ہے ۔تھائی شہریوں کو پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ تھائی حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملک میں بھارتی کووڈ کی قسم کی تصدیق ہوئی ہے ، تھائی خاتون اور ان کے 4 سالہ بیٹے کو پاکستان سے واپسی پر قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے ۔ اسد عمر نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں برطانوی، برازیلین اور جنوبی افریقی وائرس رپورٹ ہوا تھا لیکن بھارتی قسم کی رپورٹ تاحال نہیں آئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں