امید ہے مستقبل میں بھی پاک امریکا باہمی تعاون جاری رہیگا ، آرمی چیف

امید ہے مستقبل میں بھی پاک امریکا باہمی تعاون جاری رہیگا ، آرمی چیف

امریکی ناظم الامور کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، افغان امن عمل، علاقائی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال افغان امن عمل کی خلوص نیت کیساتھ حمایت کی:آرمی چیف، انگیلا ایگلر نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا

لاہور (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز پاکستان میں امریکی ناظم الامور انگیلا ایگلر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون ، کووڈ 19 کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی خلوص نیت کیساتھ حمایت کی ہے ، ایک خوشحال، مستحکم اور پرامن افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے ۔ آرمی چیف نے امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی تمام شعبوں میں پاک امریکا باہمی تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ملکوں کے مابین روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں