عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کانوٹس لے :پرویز الٰہی

عالمی برادری اسرائیلی دہشت  گردی کانوٹس لے :پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نےکہاہے کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کانوٹس لے ، اسرائیل عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کامرتکب ہورہاہے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) چودھری پرویزالٰہی نے فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی ممالک بھرپور آواز اٹھائیں ، اسرائیلی ظلم و ستم کو روکنا ہوگا، پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، فلسطینی عوام جرأت سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا ، دنیا جان لے ، مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر عالمی امن کاخواب پورا نہیں ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں